بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی افواج پاکستان اور چین سے ایک ساتھ جنگ کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔ اخبار نے بھارتی آرمی چیف دیپک کپور کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کئی ایک محاذ وں پر ایک ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کے لئے بھارتی افواج کو شملہ میں جنرل اے ایس لامبا کی سربراہی میں تربیت دی جاچکی ہے، بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان اور چین اتحادی ہیں اور اگلی جنگ پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت ہوسکتی ہے، اس اخبار کے مطابق جنگ ہونے کی صورت میں بھارت کو امریکہ اور روس کی بالواسطہ مدد ملے گی اور بھارت کو دو جنگیں ایک ساتھ لڑنی پڑیں گی۔ اخبار کے مطابق جنگ ہونے کی صورت میں پہلے 96 گھنٹوں میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سامنے والے کو سیز فائٴرپر مجبور کردے گا۔
بھارت کی اس جنگی تیاری کو کس طرح دیکھنا چاہیے؟
اگر ایسا ہوا تو پاکستان کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے؟
بھارت کی جنگی تیاریوں پر اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
0 comments:
Post a Comment